عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 4601
میری مسجد میں ایک شخص ہیں جو صبح کی اذان سے پہلے سورہ رحمن اورکچھ دعائیں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر پڑھتے ہیں، جب کہ محلہ والے اس سے پریشان ہوتے ہیں۔ ہم نے انھیں بہت روکا، لیکن وہ باز نہیں آتے ہیں۔ آپ ہمیں قرآن اور سنت سے جواب دیں۔

جواب نمبر: 4601
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 836=893/ د
مسجد کا لاؤڈاسپیکر اس مقصد کے لیے استعمال کرنا ناجائز ہے۔ صبح کی اذان سے قبل بلند آواز سے پڑھنا سخت مکروہ ہے لوگوں کی نیند میں خلل ہو یا ان کو پریشانی لاحق ہو تو ایذاء مسلم کا گناہ ہے بہت سے لوگوں کو تکلیف و تشویش ہو تو مسلمین وعامة الناس سب کو ایذا پہونچانے کا گناہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند