• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 43523

    عنوان: قبرستان میں راستہ

    سوال: مسلمانوں کا ایک قبرستان ہے جو کہ ایک ا گر غیر مسلم کے نام درج ہے اسی قبرستان میں ایک طرف کنارے کسی قسم کی کچی یا پکی قبریں نہیں ہیں اور نہ قبروں کے نشان ہی ہیں وہ جگہ پگڈنڈی کی شکل میں ہے، بڑھتی ہوی آبادی کے مد نظر اس جگہ کو راستہ کی شکل دی جا سکتی ہییا نہیں؟

    جواب نمبر: 43523

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 263-211/B=2/1434 اگر اس غیرمسلم نے مسلمانوں کو وہ زمین قبرستان کے لیے دیدی ہے اور پھر مسلمانوں نے اسے قبرستان بنالیا اور مسلم مردوں کو دفن کرنے کے لیے اسے وقف کردیا تو وہ زمین قبرستان کے لیے شرعاً وقف ہوگئی۔ اب اس میں عام راستہ نکالنا جائز نہ ہوگا۔ اس قبرستان کی چہاردیواری کردی جائے تاکہ وہ محفوظ ہوجائے۔ اور لوگ اس کے باہر سے راستہ بناکر آئیں جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند