• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 41930

    عنوان: تحقیق ہوجانے کے بعد اب نمازیں مکمل سمت قبلہ کی رعایت کے ساتھ ادا کیا کریں

    سوال: ماجرا جامع مسجد میں پیش آیا کہ سمت قبلہ سے کچھ ڈگری ہٹی ہوئی ہے، اس بات کا تقریبا ً دوسال پہلے آرکیٹیکٹ انور کمال کے ذریعہ چیک کرنے سے پتا لگا جب مسجد کی تعمیر کے ہیے نقشہ بنارہے تھے، مگر کسی وجہ سے مسجد کی تعمیر ابھی تک نہیں ہوپائی ہے، اس لئے سمت پہلے جیسی ہے اور نماز اسی سمت ہوتی ہے۔ براہ کرم، اس کے متعلق ہماری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 41930

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1518-1518/M=11/1433 تحقیق ہوجانے کے بعد اب نمازیں مکمل سمت قبلہ کی رعایت کے ساتھ ادا کیا کریں، اور مسجد کی تعمیر بھی اسی نقشے کے مطابق کریں اور اب تک جو نمازیں سمت قبلہ سے معمولی انحراف کے ساتھ پڑھی گئیں وہ درست ہوگئیں، ان کے اعادے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند