• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 40894

    عنوان: مسجد میں چندہ مانگنا

    سوال: اگر کوئی مجبور باپ اپنے معذور بیٹھے کے ساتھ مسجد میں چندہ مانگتاہے تو کیا اسکو دینا حرام ہے؟اور مسجد کا پیش امام اٹھ کر اعلان کرے کے اسکو دینا حرام ہے تو آپ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ میں علماے دیوبند کا خادم ہوں۔

    جواب نمبر: 40894

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1221-800/H=9/1433 اگر چندہ مانگنے میں کوئی حرام صورت اختیار کرتا ہے جیسا کہ آج کل بکثرت ایسا ہی ہوتا ہے تو ایسی صورت میں امام کا اعلان بالکل درست ہے، آپ نے لکھا ہے میں علمائے دیوبند کا خادم ہوں، جزاک اللہ فی الدارین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند