• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 40384

    عنوان: مسجد كے لیے وقف شدہ زمین میں تدفین درست نہیں

    سوال: میرا سوال ہے کہ ۱ مسجد کی وقف شدہ زمین میں کسی کو دفنانا جائز ہے ؟ ۲ اگر کسی نے مسجد کی وقف شدہ زمین میں اپنا قبر ہونے کی وصیت کرے تو کیا یہ وصیت جائز ہے ؟ جلدی سے جواب دے کر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 40384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1550-1207/B=8/1433 (۱) مسجد کی موقوفہ زمین میں کسی کو دفن کرنا جائز نہیں۔ (۲) اگر کسی نے مسجد کی زمین میں اپنے آپ کو دفن کرنے کی وصیت کی تو یہ وصیت ناجائز اور باطل ہے اس پر عمل نہیں کیا جائے گا، بلکہ اسے عام قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند