• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 40167

    عنوان: مسجد کا خلا حصّہ

    سوال: ہماری گلی کی مسجد میں پہلی منزل کے بیچ کا حصّہ تقریباً دس با ئی دس کا کھولا ہوا ہے جس سینمازی دو حصو میں بٹ رہے ہیں آدھے ایک طرف آدھے دوسری طرف، مطلب صف کا ٹوٹنا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟ ہم کو قرآن حدیث کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 40167

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1156-1156/M=8/1433 اوپر کی منزل میں بیچ کا حصہ بسا اوقات اس لیے کھلا رکھا جاتا ہے تاکہ امام کی حالت مشتبہ نہ ہو، اس میں ہرجانب مستقل صف ہوتی ہے، بیچ کا خلاء جو کسی عارض اور ضرورت کی وجہ سے ہے وہ مانع نہیں، اگر سوال مذکور میں یہی صورت مراد ہے تو حرج نہیں، نماز درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند