• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 39926

    عنوان: دوسری مسجد كتنے فاصلے پر ہونی چاہیے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ آج کل ہر جگہ مساجد کا کام چل رہا ہے، جہاں نئی بستی بنتی ہے وہاں پر بھی اور جہاں آبادی ہے وہاں پر بھی۔ آپ مجھے یہ بتائیں کہ ایک مسجد کا دوسری مسجد سے کتنی دوری یا فاصلہ ہونا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 39926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1033-657/H=7/1433 شریعت مطہرہ میں کچھ تحدید نہیں کہ ایک مسجد سے دوسری مسجد کا فاصلہ اور دوری کس قدر ہو؟ بلکہ مبنی بر ضرروت ہے، پس آئندہ جہاں نئی مسجد بنانے کا ارادہ کریں تو مقامی علمائے کرام اصحابِ فتوی حضرات سے درخواست کرکے معائنہ کرادیا کریں وہ حضرات بعد معائنہ اجازت دیں تو بنائیں ورنہ ضرورت نہ ہونے پر نہ بنایا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند