عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 39259
جواب نمبر: 3925931-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 966-966/M=6/1433 مسجد میں بوقت ضرورت دیگر مساجد اور دینی مدرسے کا چندہ کیا جاسکتا ہے، بشرطیکہ نمازیوں کا اور آداب مسجد کا پورا خیال رکھا جائے، اور اچھا یہ ہے کہ داخل مسجد حصہ میں نہ کیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جو
لوگ قبرستان میں قبر کو پکی نہیں کرتے لیکن اس کا رکھ رکھاؤ بھی اس طرح رکھتے ہیں
کہ اسے خردبرد بھی نہیں ہونے دیتے کیا یہ صحیح ہے؟ (۲)اور میں یہ بھی پوچھنا
چاہتاہوں کہ مدرسہ میں جو سرکار انودان دینے کے لیے کہہ رہی ہے وہ ہمارے علماء لوگ
غلط بتارہے ہیں، کیوں، ذرا اس کے بارے میں تفصیل سے بیان کریں بڑی مہربانی ہوگی؟
کیا مسجد کی عمارت اور متعلقات میں کاروبار کرنے کی اجازت ہے؟ برائے کرم اس بارے میں فتوی بھیجیں۔
307 مناظرمدرسہ
کے نام سے خریدی ہوئی زمین مسجد کو دینے کا جائز طریقہ کیا ہے، زمین مسجد سے لگی
ہوئی ہے؟
میرے
مکان کے پاس ایک مسجد ہے جس میں میں نماز ادا کرنے کے لیے جایا کرتا ہوں۔ اس مسجد
کی تاریخ پچپن ساٹھ سال پرانی ہے ، وہاں ایک سرکاری آفس تھی اور وہاں پر سرکاری
آفس کا اسٹاف جماعت کے ساتھ نماز پڑھا کرتا تھا (ایک بڑا کمرہ تھا)۔ اس کے بعد وقت
گزرنے کے ساتھ ساتھ محلہ کے لوگوں نے اس میں شامل ہونا شروع کیا۔ انھوں نے اس میں
مزید کمروں کا اضافہ کرکے اس مسجد کی وسعت کو بڑھا دیا۔ سرکاری آفیسروں نے اس پر
کوئی اعتراض نہیں کیا۔ مسجدکی وقتاً فوقتاً توسیع کی گئی اور اب یہ دو منزلہ مسجد
ہے اور پورے طریقہ پر تجدید ہوچکی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس کو شرعی مسجد کہا
جائے گا ،کیوں یہ اب بھی ریاستی حکومت کی آرگنائیزیشن کی ملکیت ہے ، لیکن سرکاری
عہدہ دار کہتے ہیں کہ یہ آرگنائیزیشن کے نقشہ میں نہیں ہے اور وہ لوگ اس کو کسی
بھی وقت منہدم کرسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں آپ کی رہنمائی درکار ہے۔
ہم
سنی مسلم ہیں حنفی مذہب کی اقتدا کرتے ہیں ، میڈگاسکر میں رہتے ہیں، او رمزید
وضاحت کے لیے یہ بتانا چاہیں گے کہ یہ صوبہ توماسینامیں واقع ہے جو کہ جی ایم ٹی
کے مطابق جنوبی ہیمسفئرمیں واقع ہے، اور میڈگاسکر کے مشرق میں تقریباًاس کا طول
البلد 18.09 اورعرض البلد 49.25ہے۔میڈگاسکر کے مقابل میں مکہ 346.2ڈگری یا 384.6گریڈ
پر ہے۔اور مسلمانوں کی طرح ہم لوگ بھی نماز کے لیے قبلہ کا رخ کیا کرتے تھے۔ اور
ہمارا قبلہ متعدد قطب نماکے مطابق تیس سے سینتیس ڈگری منحرف ہے۔ آپ کی اطلاع کے لیے
عرض ہے کہ ہمارے پاس کوئی پیشہ ور بحری قطب نماز اور GPS(Global positining system) موجود نہیں ہے۔ بلاشبہ، ہمارے مرحوم مولوی سلیمان احمد ماکروڈ
صاحب اس صورت حال سے واقف تھے اورجب مسجد کی دوبارہ تجدید ہوئی توانھوں نے دو دن
تک تامل اور غور وفکر کیا اور اس کے بعد انھوں نے بلڈر کو اسی طرح کام کرنے کی
اجازت دے دی۔ ...
میرا سوال یہ ہے کہ میں جب بھی مسجد کے سامنے سے گزرتا ہوں تو مجھے کچھ پڑھنے کودل کرتا ہے۔ مجھے بس اس کا جواب چاہیے کہ مجھے کیا پڑھنا چاہیے؟
441 مناظرکیا
فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک علاقہ میں ایک خاندان نے مسجد
کے لیے زمین وقف کی اوراپنے دادا کے نام پر مسجدبنائی۔ کچھ عرصہ بعد چندہ سے اور
زمین بھی خریدی گئی۔ چند سال متولی نے مسجد کے انتظامات خود کئے بعد میں محلہ کے
کچھ لوگوں نے انتظامی امور کی خدمت متولی سے مانگی اور متولی نے ان کی ایک کمیٹی
مقرر کی۔ کمیٹی نے امام صاحب کو قرأت میں غلطی کی وجہ سے معزول کیا اور دوسرا امام
مقرر کیا، مگر کچھ عرصہ بعد اس امام کو بھی بلا کسی شرعی وجہ کے ہٹانا چاہا مگر
اہل محلہ امام صاحب کے ساتھ ڈٹے رہے ۔بعد ازاں متولی نے کمیٹی کو بھی ختم کیا مگر
بعد میں سابقہ کمیٹی کے اصرار سے شرط پر کمیٹی بنائی گئی کہ مسجد کے انتظامی امور
کے لیے کمیٹی کا ہونا ضروری ہے، اور اختلافات ختم کرنے کی خاطر مخلوط کمیٹی بنائی
گئی جس میں کچھ سابقہ کمیٹی اور کچھ محلہ والے لوگ ہوں۔ کمیٹی میں دس افراد تھے۔
سابقہ کمیٹی نے اپنے اثر و رسوخ سے باقی کمیٹی کو معزول کیا اور اپنے سابقہ پانچ
احباب کو ...