• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 3893

    عنوان:

    ایک آدمی نے مسجد تعمیر کرنے کی خواہش کی، لیکن مسجد پہلے سے ہی شیٹ کی چھت کے ساتھ موجود تھی اور اب ماشاء اللہ تعمیری کام مکمل ہونے کوہے اور جو جناب تعمیرکروارہے ہیں اب یہ خواہش کررہے ہیں کہ ایصال ثواب نیت سے ان کے والد کے نامکسی پتھر یا پھر کوئی کسی کونے میں لکھا جائے، یا پھر اسی مسجد کی نگرا نی میں ایک بیت المال چل رہاہے جس کا ابھی تک کوئی نام نہیں ہے تو اس بیت المالک کو ان کے مرحوم والد کے نام سے چلایا جائے۔ براہ کرم، ہماری رہ نمائی فرمائیں کہ کیاہم کیا کریں؟ مسجد کا نام ?مسجد ابوبکر صدیق (رجسٹرڈ ٹرسٹ) پہلے ہی رکھا جا چکا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3893

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 789/ ھ= 598/ ھ

    مسجد کا نام تو مسجد ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ ہی رہنا چاہیے، بیت المال کے ذمہ داران حضرات اگر مناسب سمجھیں اور کسی فتنہ کا اندیشہ محسوس نہ کریں اور اس آدمی کے والد مرحوم کے نام کے ساتھ اُس (بیت المال) کا نام رکھ کر چلانا منظور کرلیں تو اس کی گنجائش ہے، اور ترک اس کا بھی احوط ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند