عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 38516
جواب نمبر: 38516
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 806-806/M=5/1433 اگر وقتی طور پر تعمیر کی ضرورت کی بنا پر محراب کو ہٹانا پڑرہا ہے تو اس میں حرج نہیں، البتہ اسکا خیال رکھا جائے کہ نماز کے وقت امام وسط میں کھڑا ہو یعنی دائیں اور بائیں دونوں طرف کا حصہ برابر رہے، اور اگر مستقل طور پر قدیم محراب ختم کرکے جدید بنانے کا ارادہ ہے تو وسط کو ملحوظ رکھ کر بنایا جاسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند