• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 38406

    عنوان: مسجد میں وقف کی گئی زمین دوبارہ مدرسہ میں وقف کر سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: کیا مسجد میں وقف کی گئی زمین دوبارہ مدرسہ میں وقف کر سکتے ہیں یا نہیں؟اگر دے سکتے ہیں تو دینے کا حق کس کا رہے گا اور کسی کے ذاتی نام پر لکّھا جا سکتا ہے یا نہیں؟مہربانی فرماکر جلد جواب دینے کے تکلیف فرمائیں۔

    جواب نمبر: 38406

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 819-682/5/1433 جب ایک زمین واقف نے مسجد کے لیے وقف کردی اور مسجد کے متولی کے حوالہ کردی، تو وہ زمین واقف کی ملکیت سے نکل کر اللہ کی ملکیت میں چلی گئی، وقف مکمل ہونے کے بعد اس میں کسی طرح کا تغیر جائز نہیں، خود وقف کرنے والے کو بھی اس میں ردّ وبدل کرنا جائز نہیں۔ اب دوبارہ مدرسہ میں اسے وقف نہیں کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند