• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 35217

    عنوان: فتنہ انگیز امام كے بارے میں

    سوال: ہمارے یہاں پچھلے ایک سال سے عوام میں آپس میں بہت اختلافات پیدا ہوگئے ہیں جن کی وجہ سے ہمارے علاقے میں ایک ہی مسجد ہے اور وہ بھی بریلوی کی ہے۔ مسجد کے امام ہر روز کچھ نہ کچھ فتنہ آپس میں فتنہ پیدا کرتے ہیں۔ کہتے ہیں تبلیغی کافر ہیں، ان کے پیچھے نماز نہیں ہوتی ، ان کے سلام کا جواب نہ دو اور کہتے ہیں کہ دیوبند والوں نے حضور کی شان میں غلط لفظ لکھا ہے کتابوں میں۔ اور نہ جانے کونسی کونسی کتاب لے کر آئے ہیں اورکہتے ہیں کہ کتاب دیوبند چھپی ہے اوریہ بتا کر ہمارے بیچ اختلاف پیدا کرتے ہیں اور بھی بہت کچھ کہتے ہیں۔ اس مسئلہ کا حل بتائیں آپ۔

    جواب نمبر: 35217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1815=544-12/1432 اگر آپ لوگ با اختیار ہیں اوراس امام کو معزول کرسکتے ہوں تو اس امام کو امامت سے معزول کرکے کسی لائق شخص کو جو متبع سنت مسائل نماز وقراء ت سے واقف دین دار شخص کو امام مقرر کردیں، اور اگر آپ لوگ با اختیار نہیں ہیں تو امام مذکور سے کہئے کہ وہ اپنے قلم سے خود اشکال نقل کرکے یہاں ارسال کرے، پھر ان شاء اللہ جواء دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند