• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 32878

    عنوان: میرے شہر میں ایک فلیٹ بنا ہے اور اس میں کچھ غیر مسلم بھی رہتے ہیں، گراؤنڈ فلور کو مسجد کے طورپر استعمال کیا جاتاہے،سوال یہ ہے کہ کیا اس میں نمازقابل قبول ہوگی؟

    سوال: میرے شہر میں ایک فلیٹ بنا ہے اور اس میں کچھ غیر مسلم بھی رہتے ہیں، گراؤنڈ فلور کو مسجد کے طورپر استعمال کیا جاتاہے،سوال یہ ہے کہ کیا اس میں نمازقابل قبول ہوگی؟

    جواب نمبر: 32878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1038=631-7/1432 صورت مسئولہ میں اس گراوٴنڈ فلور میں نماز پڑھنے سے نماز ہوجائے گی، البتہ اگر صرف گراوٴنڈ فلور کو مسجد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اس کے اوپر والی منزل پر لوگ رہتے ہیں تو اس میں نماز پڑھنے سے مسجد کا ثواب حاصل نہ ہوگا، اس لیے اگر قریب میں کوئی مسجد ہو تو نماز اسی مسجد میں جاکر ادا کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند