عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 3004
ہماری مسجد میں مدرسہ کی کوئی خاص جگہ مخصوص نہیں ہے لہذا میرے سوال یہ ہے کہ کیا مسجد کے اندر قرآن پاک کے اسباق چھوٹے بچوں کو پڑھانا کیساہے؟ مسئلہ یہ ہے کہ مسجد بچے ہونے کی وجہ سے مسجد کا احترام نہیں ہوپاتا، بچے پوری مسجد میں بھاگتے رہتے ہیں ، مسجد میں کینڈی (چاکلیٹ) کھاکر اس کا رپیرپھینک دیتے ہیں۔ براہ کرم، جواب دیں۔ میں اپنی مسجد کی انتظامیہ کو مستند دلیل کے ساتھ سمجھانا چاہتاہوں۔

جواب نمبر: 3004
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 158/ ج= 153/ ج
بچوں کی تعلیم کے لیے کسی دوسری جگہ کاانتظام کیا جائے، اگر دوسری جگہ نہ ہو تو مجبوراً بچوں کو دینی تعلیم مسجد میں دینا درست ہے، مگر بچے اتنے چھوٹے نہ ہوں جن کو پاکی ناپاکی کی تمیز نہ ہو مثلاً گندے پر مسجد میں رکھیں یاپیشاب کردیں۔ اور یہ بھی ضروری ہے کہ احترامِ مسجد کے خلاف وہاں کوئی کام نہ کیا جائے، مثلاً بچوں کو سخت الفاظ یا کڑک آواز سے ڈانٹنا مارنا سرزا دینا وغیرہ: ویحرم إدخال صبیان ومجانین حیث غلب تنجیسھم وإلا فیکرہ (الدر مع الرد، ط زکریا، ج۲ ص۴۲۹)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند