• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 29101

    عنوان: ڈی جے حالی ، بنگلور میں ایک مسجد کی نئی تعمیر کیا رہی ہے، اسے حال ہی میں دوبارہ تعمیر کے مقصدسے گرائی گئی تھی۔ نئے پلان کے مطابق مسجد اس جگہ بنائی جارہی ہے جہاں پہلے پرانا بیت الخلاء تھا۔ کیا اسلام میں یہ منع ہے ؟اور کیا ہم اس پلان کو آگے بڑھائیں اور اس کو پوراکریں؟ کچھ لوگ اس کے خلاف ہیں ۔ اس لیے اس بارے میں ہمیں آپ کے مشورہ کی ضرورت پڑی۔ براہ کرم، ہماری رہنائی فرمائیں۔ 

    سوال: ڈی جے حالی ، بنگلور میں ایک مسجد کی نئی تعمیر کیا رہی ہے، اسے حال ہی میں دوبارہ تعمیر کے مقصدسے گرائی گئی تھی۔ نئے پلان کے مطابق مسجد اس جگہ بنائی جارہی ہے جہاں پہلے پرانا بیت الخلاء تھا۔ کیا اسلام میں یہ منع ہے ؟اور کیا ہم اس پلان کو آگے بڑھائیں اور اس کو پوراکریں؟ کچھ لوگ اس کے خلاف ہیں ۔ اس لیے اس بارے میں ہمیں آپ کے مشورہ کی ضرورت پڑی۔ براہ کرم، ہماری رہنائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 29101

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 173=118-2/1432

    ضرورةً ایسا کرنے کی گنجائش ہے، سابق بیت الخلاء کی جگہ کی کچھ مٹی اور فرش وغیرہ نکال دیں تاکہ نجاست کے اثرات باقی نہ رہیں، پھر اس جگہ مسجد کی تعمیر کرنے میں حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند