عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 2890
مسجد کے اندر جو صدائے بازگش والی مائک لگاتے ہیں ، اس کا کیا حکم ہے؟
مسجد کے اندر جو صدائے بازگش والی مائک لگاتے ہیں ، اس کا کیا حکم ہے؟
جواب نمبر: 289001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 98/ ج= 95/ ج
مسجد میں ایسے مائک کا لگانا درست نہیں، جس کی صدائے بازگشت و گونج سے نمازیوں کو پریشانی و دقت ہوتی ہو۔ اگرنمازیوں تک آواز پہنچانے کے لیے مائک کے استعمال کی ضرورت ہو تو ایسا مائک استعمال کرنا چاہیے جس کی آواز سے مسجد میں گونج نہ پیدا ہوتی ہو اور نہ ہی نمازیوں کو اس سے دقت ہوتی ہو۔ قال الشامي تحت قولہ یکرہ رفع صوت بذکر لأنہ حیث خیف الریاء أو تأذي المصلین أو النیام وقال بعد أسطر إلا أن یشوِّش جھرھم علی نائم أو مصل أو قارئ (الشامي، ط․ زکریا، ج۲ص۳۳۴)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مسجد کا متولی کیسا ہونا چاہیے ؟ اس کی ذمے داری کیا کیا ہے ؟
3082 مناظرچندہ کی رقم سے مدرسہ کی زمین رجسٹر کرنا
8750 مناظرچند مہینے ایک مسجد میں نماز پڑھنا پھر اس کو بند کرکے چند مہینے دوسری مسجد میں نماز پڑھنا؟
9697 مناظرآج کل مساجد، مدارس اور مکاتب میں خدام دین کی کتنی تنخواہ ہونی چاہیے؟
4774 مناظرمسجد کے پیسے سے مکتب کے استاذ کی تنخواہ دینا
6493 مناظر