• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 25337

    عنوان: ایک زمین پر دو قبرستان بنی ہے اور پہلے سے مزار کا گنبد بھی ہے، لوگ اس پر عرس جیسا پروگرام کرنا چاہتے ہیں۔ ہم لوگوں کو منع کررہے ہیں تاکہ لوگ شرک نہ کریں۔ کیا اس زمین پہ مسجد بناسکتے ہیں قبروں کو مسجد میں کنارے کرکے؟ جب کہ بستی میں تین مساجد ہیں اور ایک جامع مسجد پہلے سے موجود ہے،یہ زمین ہمارے گھر کے سامنے ہے؟

    سوال: ایک زمین پر دو قبرستان بنی ہے اور پہلے سے مزار کا گنبد بھی ہے، لوگ اس پر عرس جیسا پروگرام کرنا چاہتے ہیں۔ ہم لوگوں کو منع کررہے ہیں تاکہ لوگ شرک نہ کریں۔ کیا اس زمین پہ مسجد بناسکتے ہیں قبروں کو مسجد میں کنارے کرکے؟ جب کہ بستی میں تین مساجد ہیں اور ایک جامع مسجد پہلے سے موجود ہے،یہ زمین ہمارے گھر کے سامنے ہے؟

    جواب نمبر: 25337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1515=1127-10/1431

    اگر زمین کسی کی ذاتی ملکیت ہو تو مسجد بنانے کے لیے اس سے یا اس کے ورثاء سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔بعد اجازت اور اگر قبرستان پر وقف ہو، تو وہاں مسجد بناسکتے ہیں، قبروں کو کنارے کردیں، جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند