• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 25103

    عنوان: مسجد میں ایسے چمک دمک پتھر کا استعمال کرنا جس میں عکس نظر آتاہو کیساہے؟

    سوال: مسجد میں ایسے چمک دمک پتھر کا استعمال کرنا جس میں عکس نظر آتاہو کیساہے؟

    جواب نمبر: 25103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1415=304-10/1431

    ایسے چمک دار پتھر جس میں مصلیان کا عکس نظر آتا ہو مسجد میں نہیں لگانا چاہیے، اس سے نمازیوں کا خشوع خضوع جاتا رہتا ہے اور دھیان بٹ جاتا ہے جس سے ان کی نماز مکروہ ہوتی ہے۔ بقي في المکروہات أشیاء أخر․․․ منہا: الصلاة بحضرة ما یشغل البال ویخل بالخشوع (شامي: ۲/۴۲۵، کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیہا، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند