• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 24998

    عنوان: ایک شخص ہماری مسجد میں مینار بنانے کے لیے رقم دینا چاہتاہے جب کہ چند لوگ اسے منع کرتے ہیں کہ مینار کے بجائے فلاں رفاہی تنظیم کو اتنی رقم دیدو، کیا ان لوگوں کا مسجد کے مینار بنائے سے منع کرنا درست ہے؟اور کیا مینار بنانے کے لیے رقم دینے سے اس شخص کو ثواب نہیں ملے گا؟ براہ کرم، جواب دیں۔ 

    سوال: ایک شخص ہماری مسجد میں مینار بنانے کے لیے رقم دینا چاہتاہے جب کہ چند لوگ اسے منع کرتے ہیں کہ مینار کے بجائے فلاں رفاہی تنظیم کو اتنی رقم دیدو، کیا ان لوگوں کا مسجد کے مینار بنائے سے منع کرنا درست ہے؟اور کیا مینار بنانے کے لیے رقم دینے سے اس شخص کو ثواب نہیں ملے گا؟ براہ کرم، جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 24998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1499=1156-10/1431

    منع کرنا درست نہیں، کیونکہ یہ بھی مسجد کی علامت کے طور پر بنتا ہے البتہ اسراف اور بے جا خرچ سے بچنے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔ اہمیت وضرورت کے مواقع کے لحاظ سے ثواب کے درجات مختلف ہوتے ہیں، آپ کے یہاں رفاہی کام کے کیا تقاضے ہیں اور مینارے کی ضرورت کس درجہ کی ہے، ہمیں یہ تفصیل معلوم نہیں، لہٰذا اس کا مشورہ مقامی علمائے کرام سے کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند