• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 18656

    عنوان:

    غیر مسلم کا چندہ مسجد کی تعمیر میں لگانا

    سوال:

    میں آ پ سے معلوم کرنا چاہتاہوں کہ کیا وہ پیسہ جو غیر مسلموں سے جمع کیا گیا ہے مسجد بنانے میں یا مسجد کی دوبارہ تعمیر میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 18656

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 35=35-1/1431


    غیرمسلموں سے چندہ کس کام کے لیے لیا گیا ہے؟ اگر تعمیر مسجد کے لیے لیا گیا ہے اور چندہ ان سے مانگ کر جمع کیا گیا ہے تو یہ مسلمانوں کی بے غیرتی ہے کہ مسجد جیسی مقدس عبادت گاہ کی تعمیر کے لیے غیروں سے امداد مانگیں، ان سے مانگنا نہیں چاہیے، ہاں اگر وہ اپنی خوشی سے ازخود کار خیر سمجھ کر مسجد میں روپیہ دیں اور آئندہ ان کی طرف سے کسی مفسدہ کا اندیشہ بھی نہ ہو تو اس رقم کو مسجد کی تعمیر میں لگاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند