• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 18192

    عنوان:

    میرے ایک دوست کا گھر قبرستان کے قریب ہے لیکن اس کے گھر کو جانے کے لیے جو راستہ ہے اس پر قبریں تھیں میرے دوست نے وہ جگہ پیسوں میں لے لی۔ کیا وہ اس کو آنے جانے کا راستہ بنا سکتا ہے؟ کیا وہ اس میں درخت لگا سکتا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2089=1668-1/1431

    جب آپ کے دوست نے راستہ کا حصہ خریدلیا تو وہ مالک ہوگئے بشرطیکہ وہ راستہ قبرستان کے علاوہ ہو۔ وہ اس جگہ کو آنے جانے کا راستہ بناسکتا ہے، اس میں درخت بھی لگاسکتا ہے اس میں تعمیر بھی کرسکتا ہے، پہلے سے جو قبریں تھیں انھیں توڑکر زمین کے برابر کرسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند