• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 177152

    عنوان: ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں لگانا

    سوال: ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں لگانا جائز ہے کہ نہیں؟ براہ کرم، حوالہ ضرور دیں۔

    جواب نمبر: 177152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 613-497/D=07/1441

    جس مسجد کا چندہ ہے اس میں خرچ ہونا ضروری ہے۔ دوسری مسجد میں خرچ کرنا جائز نہیں۔ قال في الشامی: مراعاة غرض الواقفین واجبة (۳/ ۴۶۴، الدر مع الرد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند