• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 176495

    عنوان: قبرستان میں میت کے لئے غسل گاہ بنانا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علما ے دین اس مسئلہ میں کہ ایک چھوٹے شہر میں ایک قبرستان ہے ، قبرستان بہت بڑا ہے ، کیا اس قبرستان کے کسی کونے میں میت کو غسل دینے کے لئے غسل خانہ بنایا جاسکتا ہے ، جہاں غریب میتوں کی ، اسی طرح جن گھروں میں میت کو نہلانے کی سہولت نہیں ہے ، ان میتوں کی تجہیز و تکفین کی جاسکے ۔نیز قبرستان میں اگر غسل خانہ بنانا جائز ہو تو کیا وہاں مرحومہ عورتوں کی تجہیز و تکفین بھی درست ہوگی؟

    جواب نمبر: 176495

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 544-498/M=06/1441

    قبرستان اگر موقوفہ ہے تو اس میں میت کو نہلانے کے لئے مستقل غسل خانہ بنانا درست نہیں چاہے قبرستان بڑا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند