عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 176328
جواب نمبر: 17632801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:421-328/B=5/1441
صدقہ نافلہ یعنی امدادی رقم مسجد کو دے سکتے ہیں، صدقہ واجبہ یعنی زکاة اور صدقہ فطر کی رقم مسجد کو دینا جائز نہیں۔ وہ صرف غریبوں اور مسکینوں کو دینا ضروری ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک گاؤں ہے وہاں پر پہلے نماز پڑھنے کے لیے کوئی مستقل جگہ نہیں تھی تو ایک شخص نے اپنے گھر کا ایک کمرہ نمازپڑھنے کے لیے دیا۔ اب بعد میں اسی کمرہ کے سامنے ایک مستقل مسجد بنائی گئی ہے۔ تواب راستہ کے ایک جانب پہلے شخص کا دیا ہواکمرہ ہے وہ مسجد ہے اور راستہ کے اس جانب ابھی بنائی ہوئی مستقل مسجد ہے۔ تو کیا اس شخصکے دئے ہوئے کمرے کو ہمیشہ کے لیے مسجد بنائے رکھنا ضروری ہے؟ کیا اس کو دوسرے کام کے لیے استعمال نہیں کرسکتے؟ کیا اس میں مکتب شروع کرسکتے ہیں؟
430 مناظرکیا مدرسہ میں مدرس اپنی تلاوت کرسکتا ہے یا وہ مدرسہ کے درس کے وقت میں ایسی کتاب پڑھ سکتا ہے جو کہ مدرسہ سے متعلق نہیں ہے؟ (۲)اکثر نمازوں میں امام امامت کے دوران مسنون سورت کی تلاوت نہیں کرتا ہے، کیا یہ جائز ہے؟
502 مناظربہت
پہلے ہمارے شہر بداسر، راجستھان میں ایک عیدگاہ مسجد قبرستان کی حدود میں تعمیر کی
گئی تھی۔اس عیدگاہ مسجد کے دائیں، بائیں اور پیچھے کی طرف بہت ساری قبریں ہیں۔اب
ہم نماز جنازہ کے لیے عیدگاہ مسجد کے آدھے حصہ میں مغربی سمت میں ایک بڑا ہال تعمیر
کرنا چاہتے ہیں، کیوں کہ اس میں نماز جنازہ کے لیے پہلے سے ہی ایک الگ جگہ ایک ہال
ہے لیکن یہ ہال اور عیدگا ہ مسجد اس وقت بہت چھوٹے پڑ رہے ہیں۔ ابھی نئے خریدے گئے
پلاٹ پر جو کہ قبرستان کی باؤنڈری سے ملحق ہے ہم عیدگاہ مسجد کی نئی تعمیر کرنا
چاہتے ہیں۔ برائے کرم درج ذیل سوالوں کا جواب عنایت فرماویں۔ (۱)کیا ہم ایک نیا ہال نماز
جنازہ کے لیے پرانی عیدگاہ مسجد کے ہال کے حصہ میں تعمیر کرسکتے ہیں؟ ہاں یا نہیں؟(۲)کیا ہم پرانی عیدگاہ
مسجد کا آدھا حصہ(منہدم کرنے کے بعد)نئی قبر کے لیے استعمال کرسکتے ہیں ؟ ہاں یا
نہیں؟ (۳)کیا
نماز جنازہ کے پرانے ہال کو گرانے کے بعدہم اس جگہ پر نئی قبر بناسکتے ہیں؟ہاں یا
نہیں؟(۴)کیا
ہم نئے خریدے ہوئے پلاٹ پر جو کہ قبرستان کی باؤنڈری سے ملحق ہے نئی عیدگاہ مسجد کی
تعمیر کرسکتے ہیں ؟ہاں یا نہیں؟
مسجد کے احاطے میں تیس سال سے مدرسہ چل رہا تھا اور تعلیم کا سلسلہ آج تک جاری ہے ،کبھی کبھی نما ز بھی پڑھ لیا کرتے تھے۔اب مسجد کا تعمیر ی کام ہو رہا ہے ،کیا ایسی صورت میں از روئے شرع اس جگہ پر بیت الخلاء، استنجا خانہ بنوا سکتے ہیں؟مہر بانی فرما کرفتوی مرحمت فرمائیں۔