• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 175757

    عنوان: مسجد کی دیوار پر جان دار کی تصاویر والے اشتہارات کا بورڈ لگانے کا حکم

    سوال: میں بھوپال سے ہوں اور ہمارے یہاں کملا پارک ایریا میں ”عالمگیری مسجد“ ہے اس میں ابھی ابھی ایک بڑا سارا اشتہار کا بوڑ لگاہے جس پہ اشتہار ہورہاہے اس بورڈ پر مسلسل فوٹو بھی لگائے جارہے ہیں اور یہاں کے قاضی صاحب بھی کچھ نہیں کررہے ہیں، مسجد کمیٹی والوں نے بھی پیسے کھائے ہیں اس بورڈنگ کو لگانے کی اجازت دینے کے لیے، اللہ کے گھر میں یہ سب دیکھ کر ہمارا خون کھول رہاہے ، مہربانی کرکے ہمیں بتائیں کہ ہم کیا کریں ؟ یا آپ دیوبند سے بھوپال کے قاضی صاحب سے فون پر بات کرلیں ، آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 175757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:377-308/N=5/1441

    مسجد کی دیوار پر کوئی بورڈ لگانا، جس پر جان دار (لڑکا، لڑکی) کے فوٹو والے اشتہار بھی لگائے جائیں، احترام مسجد کے خلاف ہے؛ لہٰذا ذمہ داران مسجد کو چاہیے کہ اس سے پرہیز کریں اور فوٹو والے اشتہارات کا بورڈ مسجد کی دیوار سے ہٹادیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند