• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 175435

    عنوان: مسجد كی کیاریوں سے پھول کا پودا یا بیج گھر لے جانا؟

    سوال: مسجد کے کیاریوں وغیرہ سے اس طرح پھول کا پودا یا بیج گھر لے کر جاناجس سے مسجد کے پھول اور پودوں کا نقصان نہیں ہوتااور گھر میں لگانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 175435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:317-235/SD=5/1441

    مسجد کی کیاریوں سے پھول کا پودا یا بیج گھر لے جاکر لگانا درست نہیں ہے، خواہ مسجد کے پھول پودے میں نقصان نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند