عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 174269
جواب نمبر: 174269
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa :242-214H=03/1441
قبرستان کی زمین مردوں کی تدفین کے لئے وقف ہوتی ہے اس زمین کو کسی اور کام میں استعمال کرنا غرضِ واقف کے خلاف ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے، پس صورت مسئولہ میں قبرستان کی زمین پر دکانیں بنوانا، یا ان دکانوں سے حاصل شدہ آمدنی اپنے ذاتی استعمال میں لانا ناجائز ہے، لہٰذا وہ دکانیں جو قبرستان کی زمین پر بنی ہوئی ہیں ان کو ہٹایا جائے، اور ان دکانوں سے جو آمدنی اور کرایہ حاصل ہوا اس کو قبرستان کے مصارف میں خرچ کیا جائے۔ علی أنہم صرحوا بأن مراعاة غرض الواقفین واجبة (شامی: ۶/۶۶۵، ط: زکریا دیوبند) (فتاوی محمودیہ: ۲۳/۲۵۸، ط: دارالمعارف دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند