• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 17253

    عنوان:

    کتنی بڑی مسجد (یعنی مسجد کی سائز) ہو تو نمازی کے سامنے سے گزر سکتے ہیں؟ اگر چھوٹی مسجد ہو اور کوئی نمازی راستے میں ہی نماز پڑھ رہا ہو تو کس طرح گزرنا چاہیے؟

    سوال:

    کتنی بڑی مسجد (یعنی مسجد کی سائز) ہو تو نمازی کے سامنے سے گزر سکتے ہیں؟ اگر چھوٹی مسجد ہو اور کوئی نمازی راستے میں ہی نماز پڑھ رہا ہو تو کس طرح گزرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 17253

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1703=1703-11/1430

     

    جومسجد چالیس گز (شرعی) لمبی ہو، وہ مسجد کبیر ہے، اور جو اس سے چھوٹی ہو وہ مسجد صغیر ہے، مسجد کبیر میں دو تین صف چھوڑکر نمازی کے آگے سے گزرسکتے ہیں، مسجد صغیر میں جائز نہیں ہے ، ہاں اگر نمازی کے سامنے سترہ ہو تو جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند