• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 17131

    عنوان:

    بہت پہلے ہمارے شہر بداسر، راجستھان میں ایک عیدگاہ مسجد قبرستان کی حدود میں تعمیر کی گئی تھی۔اس عیدگاہ مسجد کے دائیں، بائیں اور پیچھے کی طرف بہت ساری قبریں ہیں۔اب ہم نماز جنازہ کے لیے عیدگاہ مسجد کے آدھے حصہ میں مغربی سمت میں ایک بڑا ہال تعمیر کرنا چاہتے ہیں، کیوں کہ اس میں نماز جنازہ کے لیے پہلے سے ہی ایک الگ جگہ ایک ہال ہے لیکن یہ ہال اور عیدگا ہ مسجد اس وقت بہت چھوٹے پڑ رہے ہیں۔ ابھی نئے خریدے گئے پلاٹ پر جو کہ قبرستان کی باؤنڈری سے ملحق ہے ہم عیدگاہ مسجد کی نئی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ برائے کرم درج ذیل سوالوں کا جواب عنایت فرماویں۔ (۱)کیا ہم ایک نیا ہال نماز جنازہ کے لیے پرانی عیدگاہ مسجد کے ہال کے حصہ میں تعمیر کرسکتے ہیں؟ ہاں یا نہیں؟(۲)کیا ہم پرانی عیدگاہ مسجد کا آدھا حصہ(منہدم کرنے کے بعد)نئی قبر کے لیے استعمال کرسکتے ہیں ؟ ہاں یا نہیں؟ (۳)کیا نماز جنازہ کے پرانے ہال کو گرانے کے بعدہم اس جگہ پر نئی قبر بناسکتے ہیں؟ہاں یا نہیں؟(۴)کیا ہم نئے خریدے ہوئے پلاٹ پر جو کہ قبرستان کی باؤنڈری سے ملحق ہے نئی عیدگاہ مسجد کی تعمیر کرسکتے ہیں ؟ہاں یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17131

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2160=338k-12/1430

    (۱) نہیں جوجگہ عیدگاہ مسجد بن گئی وہ ہمیشہ ہمیش کے لیے عیدگاہ کے لیے وقف ہوگئی اب اسے تبدیل نہیں کرسکتے۔

    (۲) نہیں۔

    (۳) نماز جنازہ کے لیے جو ہال بنایا گیاتھا اگر یہ قبرستان کی زمین پر تھا تو اسے دوبارہ قبرستان کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

    (۴) شرعی ضرورت متحقق ہو تو کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند