• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 170996

    عنوان: گیس کے میٹر کے عوض میں مسجد کی تعمیر کیلئے چندہ حاصل کرنا

    سوال: ہمارے محلے کی مسجد نمازیوں کی تعداد کے مطابق بہت چھوٹی ہے ۔ ہر جمعہ کی نماز میں اکثر نمازی مسجد سے باہر کھڑے رہتے ہیں۔ اس لئے مسجد سے ملحق دو عدد گھر ہم نے خرید لیے ہیں اور وقتِ مقررہ پر ہمیں اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ رم کی کمی کے باعث ہم چاہتے ہیں کہ جو گھر ہم نے مسجد کیلئے خریدے ہیں اُس میں حکومت کی جانب سے گیس کے تین عدد میٹر لگائے گئے ہیں۔ جن کو ہم نے منقطع کرنا پڑے گا۔ حکومت کی جانب سے عوام کیلئے مزید گیس کنکشن دینے پر عارضی طور پابندی لگی ہوئی ہے۔ اب ہمارا آپ حضرات سے مندرجہ ذیل سوالات ہیں۔ پہلا سوال کیا ہم یہ گیس کے میٹر مسجد کی جانب سے محلے کے کسی فرد پر فروخت کرسکتے ہیں؟ جبکہ یہ میٹر حکومت کی جانب ہے۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا اس کی قیمت مسجد کی جانب ہم خود مقرر کرسکتے ہیں؟ جبکہ یہ میٹر حکومت کی جانب سے ہے۔ جواب جلدی ارسال فرما کر مشکور و ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170996

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1154-126T/H=10/1440

    جب کہ وہ میٹر حکومت کی طرف سے ہیں تو ان کی بیع و شراء اور قیمت لگانے وغیرہ سے متعلق جو حکومت کا قانون ہو اس کے مطابق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند