• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 169703

    عنوان: عیدگاہ میں کھیلنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا عیدگاہ میں بچوں کا کھیلنا جائز ہے؟ کیا خواتین عیدگاہ میں داخل ہوسکتی ہیں؟ کیا عیدگاہ اور مسجد کا درجہ ایک ہے؟

    جواب نمبر: 169703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 727-604/D=07/1440

    (۱) بچوں کا عیدگاہ میں کھیلنا درست نہیں؛ کیونکہ یہ غرضِ واقف کے خلاف ہے۔

    (۲) انہیں وہاں جانے کی کیا ضرورت ہے؟ وضاحت کے بعد سوال دوبارہ ارسال کریں۔

    (۳) عیدگاہ صرف جواز اقتدا کے حق میں مسجد کے حکم میں ہے، بقیہ امور میں مسجد کے حکم میں نہیں جیسا کہ بحالت جنابت مسجد میں داخل ہونا ممنوع ہے لیکن عیدگاہ میں ممنوع نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند