• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 16934

    عنوان:

    ہماری مسجد دو منزلہ ہے مسجد کا صحن نہیں ہے۔ صرف جمعہ کے دن اور پورے رمضان میں دونوں منزلیں نمازیوں سے بھر جاتی ہیں اور ایک ہی امام کے پیچھے ایک بار جماعت ہوتی ہے۔ عام دنوں میں نمازی کم ہونے کی وجہ سے صرف گراؤنڈ فلور میں ہی جماعت کے ساتھ نماز ہوتی ہے۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا کبھی کچھ لوگ دیر سے آنے سے پہلی منزل پر نماز ادا کر سکتے ہیں، جب کہ گراؤنڈ فلور پر جماعت کے ساتھ نمازہوچکی ہو؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16934

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1614=1614-11/1430

    مسجد کے حصے میں جماعت ثانیہ (دوسری جماعت) مکروہ ہے، شامی وغیرہ کتب فتاویٰ میں کراہت کی تصریح موجود ہے، مسجد دو منزلہ ہے تو اس کی دونوں منزلیں مسجد شرعی کا حصہ ہیں، لہٰذا پہلی منزل پر بھی دوسری جماعت مکروہ ہے، دیر سے آنے والے خارج مسجد کسی مناسب جگہ میں جماعت کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند