• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 167737

    عنوان: کیا اہل اسلام کے نام پر درج قبرستان کو کنبہ کے اعتبار سے تقسیم کیا جا سکتا ہے ؟

    سوال: کیا اہل اسلام کے نام پر درج قبرستان کو کنبہ کے اعتبار سے تقسیم کیا جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 167737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 567-448/B=05/1440

    اگر قبرستان عام مسلمانوں کے لئے وقف ہے کوئی حصہ کسی کے لئے متعین نہیں ہے تو کنبہ، خاندان اور برادری کے اعتبار سے اس کا مختلف حصوں میں تقسیم کرنا درست نہیں۔ قال العلامة الشامي رحمہ اللہ: علی أنہم صرّحوا بأن مراعاة غرض الواقفین واجبة (شامی: ۶/۶۶۵، زکریا دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند