• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 166503

    عنوان: عورت کا متولیہ بننا

    سوال: جس عورت نے مسجد وقف کی ہے کیا وہ اس مسجد کی متولیہ بن سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 166503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 261-218/H=2/1440

    جی ہاں عورت بھی متولیہ ہوسکتی ہے، بہ شرط کہ وہ امانت دار ہو، اور اپنے نائب کے ذریعے وقف اور مصالح وقف کی نگرانی کراسکے۔ قال في الإسعاف: لا یولي إلا أمین قادر بنفسہ أو بنائبہ لأن الولایة مقیدة بشرط النظر ،․․․․․․․ ویستوی فیہ الذکر والأنثی وکذا الأعمی والبصیر (کتاب الوقف مطلب في شروط المتولی، رد المحتار: ۵/۵۷۸، ط: زکریا دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند