• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 164979

    عنوان: مسجد سے نکلی مٹی کو کیا کرے؟

    سوال: مسجد سے نکلنے والی مٹی کے بارے میں سوال ہے کہ کیا وہ مٹی قبرستان پر پھینکی جاسکتی ہے ؟ یا اس کا کیا حل ہے؟ بتائیں۔

    جواب نمبر: 164979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1376-1086/SN=1/1440

    اگر مسجد یا متعلقات مسجد میں اس مٹی کی ضرورت نہ ہو اور قبرستان میں مٹی کی ضرورت ہو تو قبرستان میں وہ مٹی ڈالی جاستی ہے؛ البتہ اگر یہ مٹی قابل فروخت ہو تو اسے فروخت کرکے رقم مسجد میں خرچ کردینی چاہئے، خریدنے والا اس مٹی کو حسب ضرورت گھر وغیرہ کی تعمیر میں استعمال کرسکتا ہے۔ وصرف الحاکم أو المتولي ․․․․․ نقضہ أو ثمنہ إن تعذر إعادة عینہ إلی عمارتہ إن احتاج وإلا حفظہ لیحتاج إذا خاف ضیاعہ فیبیعہ ویمسک ثمنہ لیحتاج (درمختار مع الشامی: ۵/۵۷۳، ط: زکریا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند