• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 164851

    عنوان: کس عمر تک کا بچہ مسجد میں بغیر وضو کے اندر آسکتا ہے ؟

    سوال: کس عمر تک کا بچہ مسجد میں بغیر وضو کے اندر آسکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 164851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1423-1120/B=1/1440

    ۷/ سال سے چھوٹا؛ لیکن بہتر یہ ہے کہ سات سال سے کم عمر والے بچوں کو مسجد نہ لانا چاہیے کیونکہ ناسمجھ اور بے شعور ہوتے ہیں، اور بچہ جب سات برس کا ہوجائے تو اس کو وضو کراکے مسجد میں لیجانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند