• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 163370

    عنوان: مسجد میں تعمیری کام کے لئے حکومت کا پیسہ لگانا

    سوال: جس مسجد کی سالانہ آمدنی ۵۶/ لاکھ روپئے ہو کیا اس مسجد میں تعمیری کام کے لئے حکومت کا پیسہ لگانا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 163370

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1027-872/sn=11/1439

    اگر حکومت کا پیسہ تعمیری کام کے لیے باضابطہ ملے تو مذکور فی السوال مسجد میں بھی وہ پیسہ لگانا فی نفسہ جائز ہے؛ لیکن بہرحال بہتر یہ ہے کہ مسجد کی تعمیر یا توسیع وغیرہ کے لیے حکومت کا پیسہ نہ لیا جائے بالخصوص جب کہ مسجد کے پاس آمدنی کے وسیع ذرائع موجود ہوں جیسا کہ صورت مسئولہ میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند