• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 163334

    عنوان: مسجد میں چندہ مانگنا

    سوال: آجکل مسجدوں میں لوگ اپنی ضرورت اور لاچاری کا حوالہ دے کر مدد کی گوہار لگاتے ہیں مثلاً لڑکی کی شادی ، کسی کا بیمار ہونا وغیرہ کبھی کبھی دوسری مسجد یا مدرسے کے لوگ بھی مدد کی گوہار لگاتے ہیں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں کہ مسجد میں ایسا کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 163334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1277-1108/D=10/1439

    مسجد میں لوگوں سے سوال نہیں کرنا چاہئے مسجد اللہ سے مانگنے کی جگہ ہے بہت مجبوری میں اکر کسی بات کی لوگوں کو اطلاع اور خبر کرنی ہو تو بس ایک مرتبہ کہہ دیں باقی مانگنے کے لیے مسجد سے باہر یا دروازے پر کھڑے ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند