• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 161975

    عنوان: جہاں جمعہ وغیرہ پڑھا جاتا ہے وہاں جماعت كے لیے روم تیار كرنا؟

    سوال: مسجد کی وہ جگہ جہاں اب تک جمعہ عیدین اور رمضان میں نمازیں ہوتی ہیں وہاں پر اب جماعت کے لیے روم تیار کیا گیا ہے بطور مطبخ اور دیگر ضروریات کے لیے اب وہاں نماز نہیں پڑھی جاتی مصلیان بھی اس عمل سے ناراض ہیں، اس کمرہ کے تعلق سے آپ کی کیا رائے ہے ؟ تفصیلات سے آگاہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 161975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1245-1073/L=10/1439

    صورت مسئولہ میں اس جگہ کمرہ بنانا درست نہ تھا البتہ کمرہ تعمیر ہوجانے کے بعد اگر وہ جگہ داخلِ مسجد ہے تو اس کمرہ کو توڑکر مسجد میں ملاناضروری ہوگا اور اگر وہ جگہ خارجِ مسجد ہے تو اب یہ معاملہ مسجد کی انتظامیہ پر ہوگا اگر اس کی ضرورت محسوس نہ کرے اور مسجد کے لیے اس کو حرج سمجھے تو توڑنے کی بھی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند