• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 161364

    عنوان: عیدگاہ اور مسجد کی شرعی حیثیت ایک ہے یا الگ الگ؟

    سوال: عیدگاہ یا مسجد کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں کے بارے میں کہ: عیدگاہ و مسجد کی شرعی حیثیت ایک ہے یا الگ ہے کہ عیدگاہ کی زمین کو خریدا جاسکتا ہے یا کرایہ پر مکان، دکان یا کارخانہ کے لئے دی جاسکتی ہے؟ براہ کرم، مذکورہ بالا مسئلہ کو تفصیل سے تحریر فرمائیں، عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 161364

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1029-881/H=8/1439

    وقف کے لحاظ سے احکام میں تقریباً یکسانیت ہے یعنی جس طرح مسجد شرعی کو بیچا خریدا نہیں جاسکتا یا کرایہ پر دے کر مکان نہیں بناسکتے دوکان یا کارخانہ چلانا اس میں جائز نہیں اسی طرح یہ سب امور عیدگاہ میں بھی انجام نہیں دیئے جاسکتے کہ یہ سب امور منشأ واقف کے خلاف ہیں، مراعاة غرض والواقفین واجبة (فتاوی شامی کتاب الوقف) میں مصرح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند