• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 159746

    عنوان: كیا یہ اعلان درست ہے كہ اگر کوئی سامان دینا ہے تو متولی كو بتاكر دیں؟

    سوال: ہمیں مسجد کا صدر بنایا گیا ہے جس کے لئے یہ پوچھنا ہے کہ مسجد میں لوگ اپنے مَن سے قرآن شریف اور مصلی وغیرہ رکھ دیتے ہیں جو کہ ضرورت سے زائد ہو جاتی ہے، تو کیا یہ میں لوگوں کو جمعہ کے دن کہہ سکتا ہوں کہ آپ لوگ مسجد میں یا تو پیسہ دیں یا اگر کوئی سامان دینا ہے تو ہم سے بتا کر ہی دیں کہ اس کی ضرورت ہے یا نہیں۔

    جواب نمبر: 159746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:840-678/sd=7/1439

     جی ہاں ! آپ مسجد کے مصالح کے پیش نظر سامان کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے جمعہ کے دن لوگوں سے کہہ سکتے ہیں کہ اگر کسی کو مسجد کے لیے کوئی چیز وقف کرنی ہے ، تو کمیٹی یا مسجد کے صدرسے پہلے رابطہ کر لے ، تاکہ جس چیز کی ضرورت ہو، رقم اس میں صرف کی جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند