• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 159330

    عنوان: شادی میں دعوت كھلانے كے سامان مسجد كے كمرہ میں ركھنا؟

    سوال: ہمارے یہاں مسجد میں ایک کمرہ ہے جس میں گاوٴں میں جو شادی ہوتی ہے اس کا دیغ، پلیٹ اور شادی کا سامان رکھا رہتا ہے ، کیا یہ رکھنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 159330

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:696-570/sd=6/1439

    اگر مذکورہ سامان مسجد کے لیے وقف ہے اور شادی میں کرایہ کے طور پر دیا جاتا ہے ، جیساکہ بعض مساجد میں یہ نظم ہوتا ہے ،تو اس کو مسجد کے کمرے میں رکھنا درست ہے اور اگر یہ سامان مسجد کے لیے وقف نہیں ہے ، تو اس کو مسجد کے کمرے میں رکھنا صحیح نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند