• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 158618

    عنوان: پرانی مسجد کے ملبہ کو بیت الخلاء میں استعمال کرنا؟

    سوال: حضرت، ہمارے محلہ کی مسجد ٹن اور لکڑی کی بنی ہوئی تھی، اب اس کو توڑ کر تعمیر نو کی گئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ مسجد کا پرانا ٹن اور لکڑی مسجد کے بیت الخلاء میں استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 158618

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 640-550/L=5/1439

    مسجد کا پرانا ٹن اور لکڑی مسجد کے بیت الخلاء میں استعمال کرنا نامناسب ہے، مسجد کے ساتھ قرار کی وجہ سے ان میں بھی ایک درجہ حرمت آگئی ہے، ویوٴیدہ ما ذکرہ الفقہاء من المنہیات: التوضؤ ․․․․ فی موضع نجس لأن لماء الوضوء حرمة․ کما في الدر المختار۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند