• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 156926

    عنوان: مسجد میں مکہ اور مدینہ کی تصویر لگانا

    سوال: مسجد میں مدینہ اور مکہ کے تصویر لگانا کیساہے ؛ اور اگر ممبر پر یعنی جہاں امام صاحب نماز پڑھاتے ہیں، اس کے آگے تصویر لگانہ کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 156926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:251-293/sd=4/1439

    قبلہ کی جانب دیوار میں نقش ونگار کرنے کو فقہاء نے مکروہ لکھا ہے ، اور اس کی وجہ یہ بیان کی کہ اس سے مصلی کا ذہن منتشر ہوگا، نماز میں خشوع خضوع نہ رہے گا، اس سے معلوم ہوا کہ مسجد میں ایسی جگہ مدینہ یا مکہ یا کسی غیر ذی روح کی تصویر لگانا، جس پر نمازیوں کی نماز کی حالت میں نظر پڑتی ہے ؛ مکروہ ہے ، اس سے خشوع خضوع جو نماز کی روح ہے فوت ہوجاتا ہے ۔ ولا باس بنقشہ خلا محرابہ فإنہ یکرہ لأنہ یلہی المصلی وظاہرہ أن المراد بالمحراب جدار القبلة (الدر: ۴۳۱/۲، قبیل مطلب: فی أفضل المساجد، ط: زکریا) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند