• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 156547

    عنوان: قبرستان کے درختوں کا کس کس کام میں استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

    سوال: قبرستان کے درختوں کا کس کس کام میں استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 156547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:268-296/sn=4/1439

    قبرستان کے درختوں کو فروخت کرکے ان کی قیمت قبرستان کی چہاردیواری اور صفائی وغیرہ میں استعمال کی جائے گی، اگر ان میں صرف کرنے کی ضرورت نہ ہو تو ضرورت مند اموات کی تجہیز وتکفین اسی طرح دیگر اور خیر مثلاً مسجد،مدرسہ کی تعمیر ومرمت وغیرہ میں استعمال کی جاسکتی ہے۔ (مستفاد از فتاوی دارالعلوم: ۱۴/۱۸۲، ۱۸۳، وغیرہ، ط: مکتبہ دارالعلوم، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند