• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 156433

    عنوان: مقدمہ میں وکیل کی فیس مسجد کے فنڈ سے دینا

    سوال: حضرات مفتیان گرامی! ایک مسئلے پر آپ سے فتویٰ لینا ہے ۔ کراچی کی ایک مسجد میں مسجد انتظامیہ اور امام صاحب کا کیس سندھ ہائیکورٹ میں چل رہا ہے ۔ کیس مسجد پر نہیں بلکہ اس کی انتظامیہ کے غیر قانونی اقدام کیخلاف ہے ۔ مسجد انتظامیہ کی طرف سے جو وکیل پیروی کر رہا ہے ، اس کی فیس مسجد ہذا کے فنڈ سے دی جا رہی ہے ۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ آیا وکیل کی فیس مسجد کے فنڈ سے دینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 156433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:296-237/B=3/1439

    صورت مسئولہ میں مقدمہ میں وکیل کی فیس مسجد کے فنڈ سے دینا جائز نہیں، اس کے لیے الگ سے خصوصی چندہ کرلیا جائے اور وہ مسجد کے مقدمہ میں لگایا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند