• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 152946

    عنوان: موجودہ مسجد كی جگہ پارکنگ اور اس کے بالکل اوپری حصہ میں مسجد تعمیر کی جائے تو شرعی اعتبار سے درست ہے یا نہیں؟

    سوال: مسئلہ عرض ہے کہ ہمارے شہر راہوری میں مسجد روشن جمعہ کے روز ناکافی ہوتی ہے جس کی بناء پر ذمہ داران مسجد نے مسجد کو از سر نو تعمیر کا ارادہ کیا ہے ، درپیش مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت مسجد جس جگہ ہے ، اگر اس جگہ پارکنگ اور اس کے بالکل اوپری حصہ میں مسجد تعمیر کی جائے تو شرعی اعتبار سے یہ غلط تو نہیں ؟مسجد کا گراؤنڈ فلور پارکنگ اور فرسٹ فلور مسجد رکھا جائے تو کوء قباحت تو نہیں؟ شبہ کی وجہ یہ ہے جس جگہ نماز پڑھی جاتی ہے اس کو پارکنگ بنانا صحیح ہے یا نہیں؟ براہ کرم جواب عنایت فرماکر عند اللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 152946

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1160-1253/B=1/1439

    جو جگہ ایک مرتبہ مسجد بن گئی اور اس میں ایک دو نمازیں بھی پڑھ لی گئیں وہ ہمیشہ کے لیے مسجد ہوگئی، اب مسجد کے کسی حصہ کو پارکنگ بنانا شرعاً جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند