• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 152053

    عنوان: قبضہ کی ہوئی مسجد میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: کیا گھیری ہوئی مسجد میں نماز ادا کی جاسکتی ہے؟ شروع میں وہ زمین کسی نے گھیری پھر کسی کو بیچ دی، ایسے اب اس میں مسجد تعمیر کر لی گئی یا شروع میں ہی مسجد کے لیے گھیری، دونوں صورتوں میں شرعی کیا حکم ہوگا؟ مہربانی کرکے بتلائیں۔

    جواب نمبر: 152053

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1012-992/B=11/1438

    مالک کی اجازت کے بعد یا خریدکر مسجد کی نیت سے اس کو گھیرا، اور پھر مسجد تعمیر کرائی اور اس میں نماز ادا کی گئی تو وہ جگہ مسجد ہوجائے گی اور اللہ کے لیے وقف ہوجائے گی، اس میں نماز پڑھنے سے مسجد کا ثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند