• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 149767

    عنوان: زمین کے مطابق مسجد بنا دی گئی ہے تو اب صفوں کو قبلہ رخ درست کرنا ضروری ہے یا نہیں ؟

    سوال: زمین کے مطابق مسجد بنا دی گئی ہے تو اب صفوں کو قبلہ رخ درست کرنا ضروری ہے یا نہیں ؟ ہمارے یہاں کے مولویوں کا کہنا ہے کہ ویسے ہی نماز درست ہوجائے گی ۔ برائے مہربانی صحیح رہنمائی فرمائیں ۔ جزاک اللہ ۔

    جواب نمبر: 149767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 590-612/sd=7/1438

     زمین کے مطابق مسجد بنانے سے کیا مراد ہے ؟ کیا علاقے کی پرانی مسجدیں جس رخ پر بنی ہوئی ہیں، اسی کے مطابق نئی مسجد نہیں بنائی گئی ہے ؟ بہرحال ! اگر علاقے میں پرانی مسجدیں موجود ہیں، تو انہیں کے رخ کے مطابق نئی مسجد کی صفوں کی بھی تعیین کر لی جائے، صفوں کا قبلہ رخ ہونا ضروری ہے، اس کے لیے اصل معیار علاقے کی پرانی مسجدوں کی صفوں کا رخ ہے، اس میں قبلہ کا رخ جاننے کے نئے آلات سے بھی تعاون لیا جاسکتا ہے۔ وجہة الکعبة تعرف بالدلیل، والدلیل فی الأمصار والقریٰ المحاریب التی نصبہا الصحابة والتابعون فعلینا اتباعہم، فإن لم تکن فالسوال من أہل ذٰلک الموضع، وأما فی البحار والمفاوز فدلیل القبلة النجوم، ہکذا فی فتاوی قاضی خان۔ (الفتاویٰ الہندیة ۱/۶۳)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند