• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 147813

    عنوان: مسجد کے اندر مدرسہ چلانا كیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ھذا میں کہ ایک صاحب دلی کے پنجابی باغ علاقہ میں احاطہ مسجد میں مدرسہ چلاتے ہیں تو کیا احاطہ مسجد میں رہائشی مدرسہ چلانے کی(احاطہ مسجد جس میں طلباء کھاتے پیتے ،اور سوتے بھی ہیں) کوئی بھی گنجائش شریعت مطہرہ میں موجود ہے ؟طلباء مسجد کی دوسری منزل میں رہتے ہیں،اور مسجد غیر مسلموں کے محلہ میں ہے ۔

    جواب نمبر: 147813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 452-499/L=5/1438

    مسجد کو مستقل مدرسہ بنانے میں کوئی خرابیاں پائی جاتی ہیں، مثلاً:

    (۱) مسجد کو مدرسہ بنانا واقفین کی غرض کے خلاف ہے۔

    (۲) اجرت لے کر مسجد میں تعلیم دینا مکروہ ہے الا یہ کہ شدید ضرورت ہو۔

    (۳) بالعموم طلبہ مسجد کے آداب کی رعایت نہیں کرتے، بایں وجوہ مسجد کو مدرسہ بنانا ممنوع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند